30

سانحہ گل پلازہ، جوڈیشل انکوائری کیلئے وزیراعلیٰ کا چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط

سانحہ گل پلازہ، جوڈیشل انکوائری کیلئے وزیراعلیٰ کا چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے گل پلازا واقعے کی جوڈیشل انکوائری کے لئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا ہے۔

17 جنوری کی رات ایم اے جناح روڈ پر واقع شاپنگ سینٹر گل پلازا میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 80 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ریسکیو کے دوران ایک فائر فائٹر نے اپنی جان کی قربانی دی۔

سانحہ گل پلازا کے بعد سندھ حکومت نے واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے اور مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام ممکن ہو۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بھی اس سلسلے میں کہا کہ ڈائریکٹر سول ڈیفنس اور ہائیڈرنٹ انچارج کو معطل کر دیا گیا ہے۔

حکومت کا مقصد شفاف تحقیقات کے ذریعے عوام کے اعتماد کو بحال کرنا اورمتاثرہ خاندانوں کے ساتھ انصاف کو یقینی بنانا ہے۔

جوڈیشل انکوائری کے ذریعے گل پلازا میں حفاظتی اقدامات کی ناکامی اور ممکنہ کوتاہیوں کا مکمل جائزہ لیا جائے گا تاکہ آئندہ ایسے المناک حادثات سے بچا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

سانحہ گل پلازہ، جوڈیشل انکوائری کیلئے وزیراعلیٰ کا چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط“ ایک تبصرہ

  1. Alright folks, let me tell ya, jumped on 66bet1 recently and gotta say, it’s not bad! The layout’s clean, and finding stuff wasn’t a total headache. Still exploring, but initial impressions are decent. Check it out: 66bet1

Leave a Reply to 66bet1 Cancel reply