
*🚨لاہور کے ہوٹل میں آگ لگ گئی، ایک نوجوان جاں بحق، 5 افراد زخمی، 180 ریسکیو کر لیے گئے*لاہور: لاہور کے علاقے گلبرگ کے مقامی ہوٹل کی بیسمنٹ میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا، 5 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، 180 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔ریسکیو 1122 پنجاب کے ترجمان کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے ہوٹل سے نوجوان کی لاش نکال لی ہے، نوجوان کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی، 275 کے قریب باقی سارا عملے اور مہمانوں کا ریسکیو انخلاء ہو چکا ہے۔ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سے فوری سرچ و ریسکیو ٹیموں نے آگ کی اطلاع پر امدادی عمل شروع کیا، ریسکیو 1122 کی 21 ایمرجنسی گاڑیاں آپریشن میں مصروف ہیں، آپریشن میں ریسکیو 1122 کے 80 اہلکار و افسران حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہوٹل انتظامیہ کے مطابق سی سی ٹی وی آپریٹر شہریار اور ریاض لاپتہ ہیں، 19 منزلہ پلازہ ہے اور ایریا 4 کنال ہے، پلازہ کی 3 بیسمنٹ ہیں، شدید متاثر بیسمنٹ ون ہے، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔اس سے پہلے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان نے جائے وقوعہ پر بتایا کہ آگ صرف ہوٹل کے بیسمنٹ میں لگی، جسے بجھانے کا کام جاری ہے



