31

لاہور(نوٹس نیوز)لاہور کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کے معاملے پر اہم پیش رفت لاہور کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کی اصولی منظوری دیدی

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے لاہور کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کی اصولی منظوری دیدی

بسنت کے فوری بعد لاہور کی انتظامی ری اسٹرکچرنگ کا آغاز ہوگا، اجلاس میں فیصلہ

لاہور کی آبادی اور انتظامی دباؤ کم کرنے کیلئے دو حصوں میں تقسیم کا فیصلہ کیا گیا

نئے انتظامی سیٹ اپ سے سروس ڈیلیوری اور گورننس بہتر بنانے کا ہدف ہوگا

لاہور کی تقسیم سے ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور میونسپل نظام الگ ہوگا

شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے لاہور کی انتظامی حدود ازسرنو متعین کرنے کا فیصلہ کیا گیا

ٹریفک، تجاوزات اور بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے نئی انتظامی تقسیم ناگزیر قرار دی گئی

لاہور کی آبادی بہت زیادہ، 2 حصوں میں تقسیم ہونے سے عوامی شکایات کے فوری ازالے میں مدد ملے گی، پنجاب حکومت

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر متعلقہ محکموں کو تیاری مکمل کرنے کا حکم دیدیا

وزیراعلی پنجاب نے آج ہی پراسیس مکمل کرکے لاہورکو انتظامی بنیادوں پر 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کا کہا

کچھ اہم اقدامات کے باعث 9فروری کو دوبارہ اجلاس طلب کرلیا

لاہور کی تقسیم صوبے میں شہری گورننس اصلاحات کا اہم قدم قراردیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں