
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی مبارکباد۔ سبل اور ورنیکا سہیل جیسی بیٹیاں ہماری قوم کا فخر ہیں۔ ان بچیوں نے گولڈ میڈ ل حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا عالمی سطح پر منوا لیا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ یہ بچیاں پنجاب یوتھ فیسٹیول میں بھی شرکت کر چکی ہیں۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت کھلاڑیوں کو مکمل سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔ ملک کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانے کے لئے کھیلوں کے میدان آباد کرنے ہوں گے۔ پاکستانی نوجوانوں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہمارے ملک کو مزید گولڈ میڈل حاصل کرنے کے قابل بنائے گی ۔