وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر حساس امتحانی مراکز میں کیمرے لگا دئیے گئے۔
لاہور سمیت صوبے کے حساس امتحانی مراکز میں کیمرے انسٹال کردئیے ہیں۔ وزیر تعلیم
مجموعی طور پر 638 حساس امتحانی سنٹرز میں 2697 کیمرے انسٹال کئے گئے ہیں۔ وزیر تعلیم
صوبے بھر میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے 2395 امتحانی سنٹر قائم کئے گئے ہیں۔ وزیر تعلیم
کل امتحانی مراکز میں سے 823 امتحانی سنٹرز حساس قرار دئیے گئے ہیں۔ وزیر تعلیم
لاہور میں تاحال 8 حساس امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ وزیر تعلیم
امتحانی مراکز میں کیمروں کی تنصیب کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ رانا سکندر حیات
مانیٹرنگ کیلئے 2 مقامات پر کنٹرول روم بھی قائم کئے گئے ہیں۔ رانا سکندر حیات
مانیٹرنگ یونٹ سے تمام سنٹرز کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ وزیر تعلیم
کنٹرول روم میں ڈسٹرکٹ وائز مانیٹرنگ کی سہولت موجود ہے۔ رانا سکندر حیات
ون کلک پر کسی بھی ڈسٹرکٹ کے امتحانی سنٹر کو مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔ وزیر تعلیم
امتحانی سنٹرز کے کنٹرول روم کو فعال رکھنے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔ وزیر تعلیم کی ہدایت
کیمرے انسٹال کر کے بوٹی مافیا کا راستہ بند کر دیا ہے۔ وزیر تعلیم
کیمروں کی تنصیب سے بوٹی مافیا کو چھپنے کو جگہ نہیں ملے گی۔ رانا سکندر حیات
کیمروں کی تنصیب سے امتحانات کی شفافیت برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ رانا سکندر حیات
===================