عام انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ۔
الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائنز کے مطابق عام انتخابات کیلئے تمام انتظامات بر وقت مکمل کر لئے جائیں۔ چیف سیکرٹری
چیف سیکرٹری کی عملہ کی تعیناتی، پولنگ سٹیشنز پر مطلوبہ سہولیات کی فراہمی، ٹرانسپورٹ اور سیکیورٹی کیلئے جامع پلان تیار کرنے کی ہدایت۔
عام انتخابات کے انتظامات کیلئے سیکرٹری بلدیات فوکل پرسن مقرر۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنرز کو حکم
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا تفریق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ چیف سیکرٹری
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، بلدیات، تعلیم اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور الیکشن کمیشن کے حکام کی شرکت۔
تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ۔