کمشنر لاہور و ڈی جی ایل اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے سٹی سی بلاک کی پوزیشن بارے اجلاس
ایل ڈی اے سٹی کے جناح سیکٹر بلاک سی میں پوزیشن کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے
دسمبر کے پہلے ہفتے میں ایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر کے بلاک سی کے پلاٹوں کی پوزیشن(Possession) دی جائے گی۔ کمشنر و ڈی جی
اجلاس میں سی بلاک کے پوزیشن(Possession) بارے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
سٹریٹ لائٹس، سائن بورڈ، سڑکوں کی تعمیر میں پیش بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ایل ڈی اے سٹی میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جا رہی ہے۔ اجلاس میں بریفنگ
*ایل ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، آئندہ ماہ مکمل کر لیا جائے گا۔ بریفنگ *
ایل ڈی اے سٹی میں بجلی کی ترسیل کے کنکشن بارے نیپرا سے معاملات جلد طے پا لیے جائیں گے۔ اجلاس میں بریفنگ
کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے کی ایل ڈی اے سٹی میں لینڈ ایکوزیشن کی ادائیگیاں تیز کرنے کے لیے موقع پر ون ونڈو قائم کرنے کی ہدایت۔
متعلقہ شہری واجبات کی وصولی کے لیے ایل ڈی اے سٹی میں قائم ون ونڈو سے مستفید ہو سکیں گے۔ کمشنر و ڈی جی
کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے کی ایل ڈی اے سٹی کے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت بارے ایکشن پلان طلب، باقاعدگی سے اجلاس بلانے کی ہدایت۔
کمشنر و ڈی جی نے ایل ڈی اے سٹی میں تعینات افسران کی کارکردگی رپورٹ بھی طلب کر لی۔
اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عثمان غنی، ایڈیشنل ڈی جی یو پی خالد گورائیہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ایل اے سی اور ایل ڈی اے سٹی کی ٹیم نے شرکت کی۔