25

06 عشرہ محرم الحرام: لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس ہائی الرٹ

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت، عزاداری جلوسوں، مجالس کی سکیورٹی بڑھا دی گئی، ترجمان پنجاب پولیس

لاہور سمیت صوبہ بھر میں آج محرم الحرام کے مقدس پروگراموں کی سکیورٹی پر 48 ہزار 500 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات، ترجمان پنجاب پولیس

صوبہ بھر میں 3833 مجالس کی سکیورٹی پر 28 ہزار سے زائد افسران و اہلکار ایلیٹ اور والنٹئیرز تعینات، ترجمان پنجاب پولیس

925 عذاداری جلوسوں کی سکیورٹی پر 20 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہیں، ترجمان پنجاب پولیس

آج لاہور سمیت پنجاب بھر میں 3833 مجالس منعقد، 925 عزاداری جلوس برآمد ہورہے ہیں، ترجمان پنجاب پولیس

صوبائی دارالحکومت میں 56 جلوس برآمد، 416 مجالس منعقد ہو رہی ہیں، 51 اے کیٹیگری مجالس شامل، ترجمان پنجاب پولیس

ٹریفک پولیس، فیلڈ فارمیشنز، والنٹئیرز بھی مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی میں معاونت فراہم کر رہے ہیں، ترجمان پنجاب پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں