خاتون پروفیسر کی سیٹ پر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ شعیب نے کامیابی حاصل کی۔
ایسوسی ایٹ پروفیسر کی سیٹ پر ڈاکٹر عدنان مقبول فاتح قرار۔
اسسٹنٹ پروفیسر کی سیٹ پر احمد نوید نے کامیابی حاصل کی
جبکہ لیکچرر کی سیٹ پر صدف رزاق جیت گئیں
رجسٹرار نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
کامیاب امیدواروں کی مدت تین سال ہے۔
ہم یوای ٹی کے اساتذہ کے مسائل اور محرومیاں دور کریں گے۔
کامیاب ہونے والے ارکان سینڈیکیٹ کا عزم
پروفیسر کی سیٹ پر ڈاکٹر شازیہ شعیب ایک ووٹ سے کامیاب ہوئیں ۔
پروفیسرکی سیٹ پر ڈاکٹر شازیہ شعیب نے 35 ووٹ لیے جبکہ مدقابل ڈاکٹر ریحانہ نے 34 ووٹ حاصل کیے۔
پروفیسر کی سیٹ پر نیوکیمپس کا لا شاہ کاکو میں پروفیسر کی سیٹ پر کاسٹ میں ہونے والے 7 ووٹ مسترد ہوئے
ایسوسی ایٹ پروفیسر کی سیٹ پر ہارنے والے ڈاکٹر عزت چیمہ نے الیکشن پراسس پر اعتراضات اٹھا دیے
ڈاکٹر عزت چیمہ نے رجسٹرار اورالیکشن کمشنر کےنام خط لکھ دیا ۔ بے ضابطگیوں کی شکایات
ایسوسی ایٹ پروفیسر کی سیٹ پر ہونے والے الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدوار ڈاکٹر عدنان مقبول نے42 ووٹ حاصل کیے
جبکہ
مدمقابل امیدواروں میں ڈاکٹر عثمان نے 36 ڈاکٹر قاسم شوکت نے 28، ڈاکٹر راشد جلیل نے 20، ڈاکٹر عزت چیمہ نے 17، اور ڈاکٹر فہیم گوہر اعوان نے 6 ووٹ حاصل کیے
اسسٹنٹ پروفیسر کی سیٹ پر احمد نوید نے 79 ووٹ حاصل جبکہ مدمقابل ڈاکٹر راشد نے 17ووٹ حاصل کیے
لیکچرر کی سیٹ پر صدف رزاق نے 93 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ مدمقابل میں امیدوار ہدی ریاض نے 34 ووٹ حاصل کیے