32

چین اور بھارت نے ایک دوسرے کے صحافیوں کو اپنی سرزمین سے نکال دیا

چین اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے صحافیوں کو اپنی سرزمین سے نکال دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق بھارت نے چین کے دو صحافیوں کے ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی، ویزہ مسترد ہونے کے بعد بھارت میں چینی صحافیوں کی موجودگی ختم ہو گئی۔

دونوں چینی صحافیوں کا تعلق چین کے سرکاری میڈیا سے ہے، دوسری جانب چین نے بھی بھارتی صحافیوں کے کاغذات نمائندگی مسترد کر دئیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں