33

پاکستان ویمنز کپ : چیلنجرز کی بلاسٹرز کو 5 وکٹوں سے شکست

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے زیر اہتمام جاری پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں چیلنجرز نے بلاسٹرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی اپنے نام کر لی۔

بلاسٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اوورز میں 190 رنز بنائے، ارم جاوید نے 69 گیندوں پر 49 اور منیبہ علی 75 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم میں نمایاں رہیں، چیلنجرز کی جانب سے معصومہ نے 34رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں بلاسٹرز کا 191 رنز کا ہدف چیلنجرز نے 42 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں