
ٹرین میں خاتون پر ہاتھ اٹھانے کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا۔
احمدپورشرقیہ / ٹرین میں خاتون پر ہاتھ اٹھانے کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا۔
ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون چنی گوٹھ کے قریب مبینہ طور قتل ۔
7 اپریل رات کو کراچی سے چلنے والی ملت ایکسپریس ٹرین میں ریلوے پولیس اہلکار نے خاتون پر تشدد کیا۔
8 اپریل علی الصبح چنی گوٹھ کے قریب اسی ٹرین سے مبینہ طور خاتون کو ٹرین سے گرایا گیا ۔
تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر مبینہ طور پر قتل ہونے والی خاتون کی شناخت ہوگئی ۔
خاتون پر تشدد ویڈیو میں نظر آنے والے بچے ایک تصویر میں مقتولہ کے پاس کھڑے ہیں ۔
30 سالہ مریم بی بی کا تعلق جڑانوالہ چک 40 موڑ فیصل آباد سے تھا ۔
میر حسن ریلوے پولیس اہلکار تشدد کے الزام میں پہلے سے ہی گرفتار ہے ۔
تشدد کے بعد خاتون کی ہلاکت کا معاملہ ! ذمہ دار ریلوے حکام یا پولیس اہلکار ؟
ورثاء کا خاتون پر تشدد کے بعد ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ ۔