8

وفاقی محتسب جناب اعجاز احمد قریشی کا لاہور آفس کا دورہ

وفاقی محتسب جناب اعجاز احمد قریشی کا لاہور آفس کا دورہ
آج مورخہ 13-05-2024 کو وفاقی محتسب جناب اعجاز احمد قریشی نے ریجنل آفس لاہور کا دورہ کیا اور افسران سے ملاقات کی۔ وفاقی محتسب نے ریجنل آفس لاہور کی کارکردگی کو سراہا اورمیٹنگ میں وفاقی اداروں کے خلاف بڑھتی ہوئی شکایات پر فرمایا کہ یہ عوام کا ہم پر بڑھتےہوئے اعتماد کی علامت ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایا ت جاری کیں کہ وہ فیصلوں پر عمل درآمد کو ہر ممکن کوشش کر کے یقینی بنائیں تاکہ عوام کے اعتماد میں مزید اضافہ ہو۔ وفاقی محتسب نے ریجنل ہیڈ جناب عبدالحمید رازی صاحب کو ہدایت کی کہ جن محکموں کے خلاف سب سے زیادہ شکایات رجسٹر ہورہی ہیں ان کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کر کے عوام کو درپیش شکایات کا ازالہ کروائیں۔ وفاقی محتسب نے ہدایات جاری کیں کہ ادارے کے متعلق زیادہ سے زیادہ “Awareness Campaign” چلائی جائے تاکہ عوام کو اس ادارے کی افادیت کا علم ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں