43

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا گورنمنٹ ہائی سکول ہئیر کا اچانک دورہ

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا گورنمنٹ ہائی سکول ہئیر کا اچانک دورہ

سکول انتظامیہ وزیر تعلیم کے دورہ سے لاعلم، اچانک آمد پر دوڑیں لگ گئیں

رانا سکندر حیات نے سکول کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا

وزیر تعلیم کا سکول کی بیشتر سہولیات پر عدم اطمینان کا اظہار

رانا سکندر حیات کی غیر تسلی بخش سہولیات پر سکول انتظامیہ کی سخت سرزنش

وزیر تعلیم کا واٹر فلٹریشن پلانٹ کے غیر فعال ہونے پر سخت برہمی کا اظہار

واش رومز اور پلے گرائونڈ کی ابتر حالت پر پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم

وزیر تعلیم نے پرنسپل اور سی ای او کو ایک ہفتہ میں سہولیات درست کرنے کا حکم دے دیا

ایک ہفتہ میں تمام سہولیات فنکشنل کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیر تعلیم کی ہدایت

سرکاری سکولوں کی سہولیات چیک کرنے کیلئے سرپرائز دوروں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ وزیر تعلیم

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے عہدہ سنبھالتے ہی سکولوں کو بنیادی سہولیات سے آراستہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ رانا سکندر حیات

سکولوں کے حالات درست کرنے کیلئے میرے سرپرائز دورے اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ وزیر تعلیم

طلبہ کو معیاری تعلیم اور معیاری سہولیات دینا پنجاب حکومت کا ویژن ہے۔ رانا سکندر حیات

تمام پرنسپلز کو متنبہ کر رہا ہوں کہ اپنے اپنے سکولوں کے حالات فی الفور درست کریں۔ وزیر تعلیم

سکولوں میں سہولیات میں کمی ناقابل برداشت، کسی کو معافی نہیں ملے گی۔ وزیر تعلیم پنجاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں