35

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ
آئی جی پنجاب نے امن و امان کی مجموعی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی
13کروڑ عوام کو جوابدہ ہوں،پولیس کرائم کنٹرول کرے، حقائق سے آنکھیں بند نہیں کی جاسکتی۔ مریم نوازشریف
پنجاب میں کسی جگہ پر بھی نو گو ایریا برداشت نہیں۔ مریم نوازشریف
صوبے بھر میں کرائم ریٹ کو ہر صورت نیچے لانا ہوگا۔ مریم نوازشریف
جرائم زیادہ ہوتو عوام حکومت کی ریفارمز اور ڈویلپمنٹ بھول جاتی ہے۔ مریم نوازشریف
پولیس قربانی بھی دے رہی ہے مگر کالی بھیڑیں بھی موجود ہیں۔ مریم نوازشریف
پولیس کے ساتھ ہوں، فورس کے پیچھے کھڑی ہوں، یونیفارم پہن کر اظہار یکجہتی کیا۔ مریم نوازشریف
پولیس کو پورے وسائل مہیا کررہے ہیں تاکہ کارکردگی میں کمی نہ آئے۔ مریم نوازشریف
کرپشن کے خاتمے کے لئے پولیس میں کارکردگی کے تجزیے او رجانچ کانظام لارہے ہیں۔ مریم نوازشریف
بین الصوبائی سمگلنگ روکنے کے لئے 14خصوصی چیک پوسٹ بنائی جارہی ہیں۔ مریم نوازشریف
گاڑیاں، آلات، اسلحہ، ٹریننگ اور پولیس کی ہر ڈیمانڈ پوری کررہے ہیں۔ مریم نوازشریف
چیک پوسٹ پر کھڑے ہر پولیس اہلکار کی حفاظت کویقینی بنانا ذمہ داری ہے۔ مریم نوازشریف
ڈی جی خان ماڈل پر صوبے بھر میں بجلی چوری کے سدبا ب کے لئے موثر کارروائی کی جائے۔ مریم نوازشریف
بجلی چوری ختم ہوگی تو لوڈشیڈنگ بھی صفر ہوجائیگی۔مریم نوازشریف
10افراد کو ہجوم سے بچانے اور باحفاظت نکالنے پر آئی جی،آر پی اوسرگودھا اور ڈی پی او کو سراہتی ہوں۔ مریم نوازشریف
لاہورمیں ڈکیتی کے واقعات میں 50فیصد سے زائد کمی خوش آئند ہے۔ مریم نوازشریف
تنخواہ لیکر جانے والے مزدورں کا لٹ جانا افسوسناک ہی نہیں، شرمناک بھی ہے۔ مریم نوازشریف
آر پی او شیخوپورہ کو ڈکیتی کے واقعات پر قابو پانے کے لئے ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ مریم نوازشریف
قربانی کے جانور چھیننے اور چوری ہونے کے واقعات کا سدباب کیا جائے۔ مریم نوازشریف
ڈرگز کے سدباب کے لئے مستقل بنیادوں پرایکشن جاری رکھا جائے۔ مریم نوازشریف
ہوائی فائرنگ کے واقعات کو روکنے کے لئے پولیس موثر اقدامات کرے۔ مریم نواشریف
ٹریفک وارڈن کی موجودگی میں روڈ بلاک ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔ مریم نوازشریف
روڈ پر موٹر بائیک سواروں سے لین کی پابندی کرائی جائے۔ مریم نوازشریف
پولیس کے امور میں سیاسی مداخلت ختم کرادی، اب پولیس پرفارم کرے۔مریم نوازشریف
ڈی پی او حضرات اپنے ڈسٹرکٹ کو کرپٹ اہلکاروں اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کریں۔ مریم نوازشریف
پنجاب کی جیلوں میں ”بیگر بیرک“ کے قیام کے تجویز پر اتفاق
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی آپریشنز، سی سی پی او اور دیگر حکام کی اجلاس میں شرکت
تمام آر پی اوز، سی پی اوز،ڈی پی اوزکی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں