19

کیپٹن محمد سرور شہید کے 76ویں یومِ شہادت پر انہیں خراج عقیدت.

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پاکستان کے پہلے نشانِ حیدر، کیپٹن محمد سرور شہید کے 76ویں یومِ شہادت پر انہیں خراج عقیدت.

کیپٹن محمد سرور شہید نے 1948 کی جنگ میں جرآت و بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا. وزیرِ اعظم

کیپٹن محمد سرور شہید نے مٹی کی حفاظت کو اپنی جان پر فوقیت دے کر آئندہ نسلوں کیلئے مادر وطن سے وفا کی لازوال مثال قائم کی. وزیرِ اعظم.

کیپٹن محمد سرور شہید نشانِ حیدر کا یومِ شہادت پوری قوم کو اپنے شہداء کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے. وزیرِ اعظم

پاکستانی قوم ملکی دفاع کیلئے افواجِ پاکستان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کر سکتی. وزیرِ اعظم.

افواجِ پاکستان کے افسران و جوان ملک کے دفاع کیلئے عظیم قربانیاں دیتے آئے ہیں اور دے رہے ہیں. وزیرِ اعظم.

مجھ سمیت پوری قوم کو پاک فوج کے شہداء اور انکے اہلِ خانہ پر فخر ہے. وزیرِ اعظم

پوری قوم ملکی دفاع کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر اپنے فرائض کی انجام دہی کرتے افواج پاکستان کے افسران و جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. وزیرِ اعظم.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں