6

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں چینی کمپنیوں کے نمائندوں کے وفد کی ملاقات

٭ چین اور پاکستان کے دیرینہ اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں: وزیراعظم
٭ چین پاکستان کی ترقی میں اہم شراکت دار ہے: وزیراعظم
٭ چین نے پاکستان کی ہر برے وقت میں مدد کی جس پر مجھ سمیت پوری قوم چینی قیادت اور چینی عوام کی مشکور ہے: وزیراعظم
٭ پاکستان ہر محاذ پر چین کے ساتھ کھڑا رہے گا: وزیراعظم
٭ چینی شہریوں کی سیکیورٹی اور تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم
٭ پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کو فول پروف سکیورٹی دینے کے حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں: وزیراعظم
٭ اس حوالے سے ایک جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے: وزیراعظم
٭ وزیراعظم کی چینی کمپنیوں کو اسپیشل اکنامک زونز میں بی ٹو بی انتظام کے تحت صنعتیں لگانے کی ترغیب
٭ وزیراعظم کی چینی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پاکستان میں اپنی صنعتیں قائم کرنے کی دعوت
٭ سی پیک – II کے حوالے سے بھرپور تیاری کر رہے ہیں: وزیراعظم
٭ میرے آنے والے دورہ ء چین کا محور سی پیک- II اور پاکستان اور چین کے درمیان معاشی تعلقات کا مزید فروغ ہو گا: وزیراعظم
٭ چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے جو ہمارے لئے انتہائی خوشی اوراطمینان کا باعث ہے: وزیراعظم
٭ چین نے جس طرح 700 ملین افراد کو غربت سے نکالا وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے: وزیراعظم
٭ برآمدات بڑھانے کے حوالے سے چینی تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں: وزیراعظم
٭ چین پاکستان کی برآمدات کو چین اور خطے کے دوسرے ملکوں تک پہنچانے میں اپنے تجربات کی روشنی میں پاکستان کی مدد کرے: وزیراعظم
٭ پاکستان زراعت کے شعبے میں جدت اور ٹیکنالوجی کے استعمال زرعی پیداوار بڑھانے کے حکمت عملی پر کاربند ہے : وزیراعظم
٭ سی پیک کے اگلے مرحلے کیلئے ہمیں اپنی افرادی قوت کو بہترین تکنیکی و فنی تربیت دینی ہے : وزیراعظم
٭ پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لئے چین کی آئی ٹی انڈسٹری کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے: وزیراعظم
٭ وزیراعظم کی چینی کمپنیوں کو پاکستان میں الیکڑک اور ہائیبرڈ گاڑیوں کے پلانٹ لگانے کی دعوت
٭ وزیراعظم کی چینی کمپنیوں کے تمام تر مسائل حل کرنے کی ہدایت
٭ ملاقات میں آج صبح ہونے والے پاکستان چین جے سی سی کے حوالے سی وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی بریفنگ
٭ پاکستان ریلوے میں لائین 1 کی آپ گریڈیشن، قرقراقرم ہائی وے کی ری الائینمینٹ، خصوصی اقتصادی زونز کا قیام، گوادر
بندرگاہ اور ایگری کلچر ڈیمانسٹریشن زونز سی پیک-ٹو کے ترجیحی منصوبے ہوں گے: بریفنگ
٭ چینی کمپنیوں کے نمائندوں کا پاکستان میں اپنا کاروبار اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار
٭٭٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں