37

ننکانہ صاحب: بیساکھی میلہ کی تقریبات

ننکانہ صاحب: بیساکھی میلہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارتی سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچ گئے۔857 بھارتی سکھ یاتریوں کا پہلا قافلہ بذریعہ ٹرین ننکانہ صاحب پہنچا۔ڈی پی او صاعد عزیز، ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے دیگر ضلعی سربراہان کے ہمراہ مہمان یاتریوں کا استقبال کیا۔پولیس افسران و جوانوں نے مہمان یاتریوں کی حفاظت کیساتھ خدمت اور مدد کو بھی یقینی بنایا۔فول پروف سیکیورٹی اور پر تباک استقبال پر مہمان یاتریوں کا اظہار تشکر۔ پاکستان میں ملنے والا پیار اور عزت کبھی نہیں بھولیں گے۔مہمان یاتریوں کو خصوصی بسوں کے زریعے سکیورٹی کے سخت حصار میں گوردوارہ جنم استھان پہنچایا گیا۔سکھ یاتریوں اور گوردوارہ جات کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔بیساکھی فیسٹیول کو پر امن کامیاب بنانے کے لیے ہر دم مصروف عمل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں