ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے گیریزن یونیورسٹی میں پہلے ڈرائیونگ سکول کا افتتاح کیا۔ یونیورسٹی کے طلباء وطالبات ڈرائیونگ سیکھ کر سڑکوں پر بہترین ڈرائیونگ کرسکیں گے، صوبہ بھر میں گزشتہ سال 28 ڈرائیونگ سکولز تھے جبکہ رواں سال ڈرائیونگ سکولز کی تعداد 110 ہو چکی ہے۔ ڈرائیونگ سکول کا مقصد نوجوان نسل میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے شعور کو بیدار کرنا ہے۔
میں اپنی نوجوان نسل کو اور تمام روڈ یوزرز کو یہ پیغام دوں گا لائسنس حاصل کرنے کے بعد ڈرائیونگ کیجیے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ
