116

لاہور ہائی کورٹ – پی ٹی آئی کو پانچ اضلاع میں جلسے ،ریلیاں اور کارنر میٹنگز کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت-لاہور ہائیکورٹ

عدالت نے ڈپٹی کمشنرز کو درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی

کچھ ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹا رہے ہیں جسٹس علی باقر نجفی

الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد قانون و آئین کے مطابق سیاسی سرگرمیاں کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے جسٹس علی باقر نجفی

ڈپٹی کمشنرز مکمل ضابطہ اخلاق بنا کر کہ درخواستوں پر فیصلہ کریں جسٹس علی باقر نجفی

جسٹس علی باقر نجفی نے زبیر کسانہ کی درخواست پر سماعت کی

الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے پانچ اضلاع میں سیاسی سرگرمیوں کےلیے ڈپٹی کمشنرز کو درخواستیں دیں موقف

حافظ آباد ،گوجرانوالہ ،شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور نارووال کے ڈپٹی کمشنر کو درخواستتیں دیں موقف

ڈپٹی کمشنرز نے تاحال درخواستوں پر کوئی کارروائی نہیں کی موقف

عدالت ڈپٹی کمشنرز کو منظور کرنے کی ہدایت جاری کرے، استدعا

عدالت نے تمام ڈی سیز کو درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں