26

صحافی برادری کے ساتھ مل کر تعلیمی چیلنجز کا احاطہ کریں گے

۔

صحافی برادری کے ساتھ مل کر تعلیمی چیلنجز کا احاطہ کریں گے۔ وزیر تعلیم
میڈیا ورکرز تعلیمی مسائل اجاگر کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں۔ رانا سکندر حیات
تعلیمی ایشو کو ہائی لائٹ کرنے کے حوالے سے بالخصوص ایجوکیشن رپورٹرز کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔ وزیر تعلیم

لاہور 3 مئی
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر پاکستانی صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی صحافی اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر پیشہ ورانہ امور سرانجام دے رہے ہیں۔ پاکستان کے تعلیمی و دیگر مسائل اجاگر کرنے کے حوالے سے صحافیوں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی و دیگر مافیا کے خطرات کے باوجود صحافی بے باک انداز میں مسائل اجاگر کرتے ہوئے ارباب اختیار کی توجہ مبذول کروا رہے ہیں۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ پریس فریڈم کے چیلنجز کے باوجود میڈیا ورکرز کی رپورٹنگ ارباب اختیار کیلئے معاون ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے فرائض کی ادائیگی میں شہید ہونے والے میڈیا ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ صحافیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ وزیر تعلیم نے میڈیا ورکرز سے تعلیمی و سماجی مسائل اجاگر کرنے اور ان مسائل کے حل کیلئے حکومت کا ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صحافی بھائیوں کے ساتھ مل کر تعلیمی چیلنجز کا احاطہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اصلاحات لانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں صحافی برادری کی آراء کا بھی خیر مقدم کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم نے تعلیمی ایشو کو ہائی لائٹ کرنے کے حوالے سے تعلیمی رپورٹرز کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ ایجوکیشن رپورٹرز کے ساتھ مل کر تعلیمی نظام میں درستی لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں