لاہور/ اسلام آباد ( )پاک فوج عشروں سے ملک میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے ۔ ملک کے طول و عرض میں پاک فوج کے زیر سرپرستی سینکڑوں تعلیمی ادارے اور ہسپتال کام کر رہے ہیں ۔
سی ایم ایچ لاہور میڈیکل کالج اینڈ انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری بھی برسوں سے طب کی تعلیم میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے ۔ اب تک اس ادارے سے 1709 ایم بی بی ایس اور 731 بی ڈی ایس گریجویٹس پاس آوٹ ہو چکے ہیں
حالیہ کانووکیشن تقریب میں 225 گریجویٹس کو اسناد اور میڈلز سے نوازا گیا ۔ کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا بارہویں ایم بی بی ایس اور گیارہویں بی ڈی ایس کے کانووکیشن کی پروقار تقریب کے مہمان خصوصی تھے
۔ کانووکیشن کا افتتاح وائس چانسلر نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ وسیم عالمگیر نے کیا۔ تقریب کے آغاز پر پرنسپل سی ایم ایچ لاہور میڈیکل کالج اینڈ انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری میجر جنرل ریٹائرڈ نعیم نقی نے معزز مہمانوں، طلبہ اور والدین کو خوش آمدید کہا ۔ اس موقع پر کامیاب طلبہ کو ڈگریوں اور میڈلز سے نوازا گیا
مہمان خصوصی نے طلبہ کو مبارکباد دی اور اپنے شعبے میں کسب کمال اور انسانی خدمت کو اپنا شعار بنانے پر زور دیا