54

ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آگ لگنے کا واقعہ

آر پی او ساہیوال محبوب رشید ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے
ریسکیو کے عملہ کے ساتھ ساہیوال پولیس کا عملہ بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف

تفصیلات کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں آگ لگنے کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آر پی او محبوب رشید اور ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد موقع پر پہنچ گئے۔ کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید اور ڈپٹی کمشنر اور دیگر ایجنسیز بھی موقع پر موجود
ریسکیو 1122 کے عملے کےساتھ ساہیوال پولیس کا عملہ بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف جبکہ ریسکیو ٹیموں کی فوری کاروائی کے نتیجہ میں آگ پر قابو پا لیا گیا۔اللہ کے فضل سے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تمام بچوں کو بحفاظت دوسری وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔

آر پی او ساہیوال محبوب رشید نے کہا کہ ریسکیو ٹیم اور پولیس اہلکاروں کے مشترکہ فوری رسپانس اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی وجہ سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے

ترجمان آر پی او آفس ساہیوال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں