39

رکن قومی اسمبلی محترمہ شذرہ منصب اور سابق رکن قومی اسمبلی چودھری عابد رضا کوٹلہ کی وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے ملاقاتیں :

ننکانہ صاحب اور گجرات کے ترقیاتی امور پر تبادلہ خیالات –

ننکانہ صاحب اور گجرات کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو

مسلم لیگی نمائندوں نے وزیرِ اعلیٰ صاحبہ کو اپنے اپنے علاقوں کے عوامی مسائل سے آگاہ کیا –

وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کی طرف سے عوامی مسائل کے جلد از جلد حل کی یقین دہانی –

مسلم لیگی راہ نماؤں نے مہنگائی پر قابو پانے کی زبردست کاوشوں پر وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا –

“عوامی فلاح و بہبود کا ہر شعبہ پاکستان مسلم لیگ (نواز شریف) کی ترجیح ہے”؛ محترمہ مریم نواز شریف –

“عوام کے مسائل کا حل ہر صورت یقینی بنائیں گے”؛ محترمہ مریم نواز شریف –

“ان شاء اللّٰہ ، صوبے بھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور لینڈ فل سائٹس قائم کی جائیں گی”؛ محترمہ مریم نواز شریف –

“مسائل کا حل اور ترقی عوام کا حق ہے، کسی کا احسان نہیں”؛ وزیرِ اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف –

“صوبے بھر میں 2500 بنیادی مراکز صحت اور 300 دیہی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کی جارہی ہے”؛ محترمہ مریم نواز شریف –

“پاکستان مسلم لیگ (نواز شریف) کی صوبائی حکومت پنجاب کے تمام اضلاع کے ہسپتالوں میں امراضِ قلب اور امراضِ بچگان کے جدید ترین مراکز قائم کرے گی”؛ محترمہ مریم نواز شریف –

“ہم ہر ضلع میں علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے تا کہ مریضوں کو دوسرے شہروں کے دھکے کھانا نہ پڑے”؛ وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف –

وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ذی شان ملک بھی ملاقاتوں میں موجود تھے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں