5

رمضان کی آمد، مہنگائی آسمانوں پر، پھلوں، سبزیوں سمیت اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

کراچی: رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی آسمان پرپہنچ گئی ، پھلوں، سبزیوں سمیت تمام اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، کیلا 250روپے درجن، سیب350روپے، امرود200روپے فی کلو فروخت۔ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ پھلوں اور سبزیوں کا نرخ نامہ محض کاغذ کا ٹکڑا ثابت ہوگیا، پہلے روزے سے قبل ہی سبزیاں اور فروٹ مہنگے ہوگئے۔ کمشنر کی جاری کردہ پرائس لسٹ میں پیاز کی قیمت 63روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی تاہم پیاز 80روپے فی کلو بیچی جارہی ہے، اسی طرح لہسن 610کے بجائے 1200روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے، اسی طرح پھلوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں فرق دیکھا جارہاہے ۔ کیلا 146روپے کے بجائے 250روپے درجن بیچا جارہا ہے، سیب 219کے بجائے 350روپے فی کلو، امرود 138کے بجائے 200روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔ مارکیٹ کے نرخ کمشنر کے جاری کردہ نرخ نامے سے کہیں مختلف نظر آرہے ہیں، آلو کی قیمت کمشنر کی لسٹ میں 92 روپے ہے، جب کہ دکاندار 70 روپے کلو بیچ رہے ہیں، مرچیں 58 روپے کے بجائے 100 روپے میں فروخت کی جارہی ہیں، اسی طرح دھنیا 5 روپے کے بجائے 30 روپے میں دستیاب ہے، پودینا 6 روپے کے بجائے 15 روپے فی گڈی مل رہا ہے۔فروٹ کی بات کی جائے تو کیلا 146 روپے کے بجائے 250 روپے فی درجن، سیب 219 کے بجائے 350 روپے فی کلو، امرود 138 کے بجائے 200 روپے فی کلو، موسمی 161 کے بجائے 300 روپے فی درجن، اسٹرابیری 161 کے بجائے 450 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں