4

خاور مانیکا کیس-لاہور ہائیکورٹ

خاور مانیکا کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت

عدالت نے کیس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی

ایف آئی آر کے مطابق خاور مانیکا نے اوقاف کی زمین کو قبضہ کیا ہوا ہے، وکیل خاور مانیکا

پراسیکیوشن کے مطابق خاور مانیکا نے اوقاف کی زمین پر شادی ہال تعمیر کر رکھا ہے، وکیل خاور مانیکا

ایف آئی آر 2023 میں ہوئی، وکیل درخواست گزار

25 ستمبر سے خاور مانیکا زیر حراست ہیں، وکیل درخواست گزار

یہ اراضی نے 1938 سے مانیکا خاندان کے پاس ہے، وکیل درخواست گزار

یہ اراضی کبھی بھی محمکہ اوقاف کے پاس نہیں رہی، وکیل درخواست گزار

کیا محکمہ اوقاف کے پاس اس اراضی کا نوٹیفکیشن ہے؟ عدالت کا سرکاری وکیل سے استفسار

آپ پچھلے تین، چار سال سے خاموش ہیں، عدالت کا سرکاری وکیل سے مکالمہ

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد رخصت ہونے کی بنا پر عدالت میں پیش نہ ہوئے

جسٹس علی باقر نجفی نے خاور مانیکا کی درخواست پر سماعت کی

اینٹی کرپشن کے مقدمے میں خاور مانیکا نے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے

خاور مانیکا پر مزار کی زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ہے، وکیل خاور مانیکا

مزار کی زمین کبھی بھی اوقاف کے پاس نہیں رہی، ایڈوکیٹ ظفر ترین

عدالت خاور مانیکا کی ضمانت کا حکم دے، وکیل خاور مانیکا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں