بھارتی شہر ہریانہ کرک شیتر سے آئے سردار کنول جیت سنگھ نے اہل خانہ کے ہمراہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی،سکھ یاتریوں نے نوسربازی کرنے والے ملزمان کی گرفتاری ، تمام رقم و مال مسروقہ کی برآمدگی پر آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا،سردار کنول جیت سنگھ نے فوری رسپانس، ریکارڈ وقت میں ملزمان کی گرفتاری پر پنجاب پولیس کو بہترین فورس قرار دیا،”آئی جی صاحب تہاڈی ٹیم کمال اے،”ڈاکٹر عثمان انور سمیت پوری پنجاب پولیس نے بھراواں والا پیار دتا، “میرے ایس پنجاب ڈی پولیس یو ایس اے ، کینیڈا تے یوکے توں وی نمبر ون اے، “سردار کنول جیت سنگھ
سردار کنول جیت سنگھ نے فرط جذبات میں آئی جی پنجاب اور لاہور پولیس کی ٹیموں کو سلیوٹ کیا،ہمیں آپ کے اظہار تشکر کے آنسو اور پیار ہمیشہ یاد رہے گا، آئی جی پنجاب
اس موقع پر سکھ اور مسلم برادری کے درمیان بھائی چارے کے فروغ کیلئے کیک بھی کاٹا گیا.
