ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے لاہور میڈم زونا وحید بٹ نے ہدایت کی ہے کہ ہارٹیکلچر ڈائریکٹرز اپنے علاقوں میں پارکوں ، گرین بیلٹس کی خوبصورتی پر بھرپور توجہ دیں ، حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق لاہور کی خوبصورتی اور ڈی جی پی ایچ اے کے وژن کے مطابق زونز کی پرفارمنس کا جائزہ لینے کیلئے وہ خود باقاعدگی سے مختلف پارکوں اور گرین بیلٹس و گرین ایریاز کے اچانک وزٹ کریں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہارٹیکلچر ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ تمام زونز لاہور شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے دستیاب وسائل کامنظم طریقے سے استعمال یقینی بنائیں ۔ قبل ازیں ہارٹیکلچر ڈائریکٹرز نے اپنے زونز کے حوالے سے بریفنگ دی ۔




