30

اپنی حد میں رہنا، ایران کی مسلح افواج کا امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کو سخت انتباہ

ایران کی مسلح افواج کے ترجمان نے امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کو صیہونی حکومت کی حمایت بند کرنے کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی جارح کی ٹانگیں توڑ دی جائيں گی۔

رپورٹ کے مطابق جنرل ابوالفضل شکارچی کا کہنا تھا کہ ہم امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کو ایک بار متنبہ کرتے ہیں کہ وہ روبہ زوال، شر پسند، قانوشکن، دہشت گرد اور طفل کش غاصب صیہونی حکومت کی حمایت بند کردیں۔

انہوں نے مذکورہ ملکوں کے رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایران جنگ پسند نہیں اور نہ ہی جنگ کا دائرہ وسیع کرنا چاہتا ہے۔

ایران کے مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ لیکن اگر آپ نے اور اس مایوس اور بے بس صیہونی حکومت سمیت کسی نے بھی اپنی حد سے بڑھنے کی کوشش کی تو اس کی ٹانگیں توڑ دی جائيں گی۔

جنرل ابوالفضل شکارچی نے مزید کہا کہ ہم نے وعدہ صادق آپریشن میں اسلامی ایران کے بہادر اور طاقتور جوانوں کی اس غیبی طاقت کا ایک حصہ آپ کو دکھایا

ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں