8

افغانستان: نامعلوم افراد نے سکول میں زہر پھیلا دیا، درجنوں طالبات کی حالت غیر

افغان صوبے سرپول میں ایک سکول میں نامعلوم افراد نے زہر پھیلا دیا جس سے 60 سے زائد طالبات کی حالت غیر ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے سر پول میں لڑکیوں کے ایک سکول میں نامعلوم افراد داخل ہوئے اور کلاسوں میں زیر تعلیم لڑکیوں کو زہر دیدیا، جس کے بعد درجنوں طالبات کی حالت بگڑ گئی۔

طالبات کو مسلسل الٹیوں اور قے ہونے کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سخت نگہداشت کی جاری ہے، خوش قسمتی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں