76

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ڈیرہ غازی خان آمد ، پولیس شہدا کی فیملیز سے ملاقات،

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم شکیل احمد بھی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ہمراہ،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 2017 سے قبل کے 36 پولیس شہدا کے اہل خانہ میں رہائشی پلاٹس کے مالکانہ حقوق کے لیٹرز تقسیم کئے،

ملکیتی لیٹرز حاصل کرنے والوں ڈیرہ غازی خان کے 08 شہداء، راجن پور کے 13 اور ضلع مظفر گڑھ کے 15 شہداء کی فیملیز شامل ۔

آئی جی پنجاب نے شہدا کے اہل خانہ سے مسائل دریافت کئے، ریلیف بارے احکامات جاری،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شہدا پولیس، فیملیز کو بھرپور خراج عقیدت ۔

زندہ قومیں اپنے ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرتیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

ملک و قوم کی حفاظت کرنے والے غازی اور شہدا ہمارے دلوں میں رہتے ہیں، آئی جی پنجاب

شہدا کی فیملیز کی ویلفیئر کے لیئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے گئے ہیں، آئی جی پنجاب

شہدا اور دوران سروس وفات پانے والے اہلکاروں کے 21 سو بچوں کو ملازمت فراہم کی گئی۔ ڈاکٹر عثمان انور

گذشتہ چند ماہ میں 15 ہزار سے زائد محکمانہ ترقیاں دی گئیں جو گزشتہ بیس سال کی مجموعی پروموشنز سے زیادہ ہیں، ڈاکٹر عثمان انور

اگلے ماہ اور جنوری 2024 میں میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق مزید 3200 مزید پروموشنز دیں گے۔ آئی جی پنجاب

سروس ڈیلیوری،فورس کی ویلفیئر، شہدا کی فیملیز کی دیکھ بھال جاری رہے گی۔ آئی جی پنجاب

2017 سے پہلے کے 59 شہدا کی فیملیز کو پلاٹس دیئے جاچکے ہیں، آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان

شہدا کی فیملیز کی خدمت اور پریشانیوں کا مکمل مداوا کریں گے، آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں