
لاہور میں تین روزہ بسنت فیسٹیول کی آمد، آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم کا اندرون شہر، موچی گیٹ کا دورہ،
آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے بسنت کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران، دیگر پولیس افسران ہمراہ تھے،
ڈی آئی جی لاہور فیصل کامران نے آئی جی پنجاب کو بسنت کے سیکورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی،
آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم کی لاہور پولیس کو محفوظ بسنت یقینی بنانے کے لئے حکومتی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد درآمد یقینی بنانے کی ہدایت،
پنجاب پولیس نے لاہور میں محفوظ بسنت کے لئے مکمل تیاری کی ہے، آئی جی پنجاب
راؤ عبدالکریم
لاہور پولیس نے کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1600 مقدمات درج کئے گئے ہیں، آئی جی پنجاب
لاہور میں بسنت فیسٹیول کی سکیورٹی پر 10 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہیں، آئی جی پنجاب
صوبائی دارالحکومت میں دیگر شہروں سے بسنت فیسٹیول میں بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد کے پیش نظر اضافی ٹریفک اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، راؤ عبدالکریم
لاہور کو سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے 3 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے، راؤ عبدالکریم
دھاتی و کیمیکل ڈور کے استعمال اور کسی بھی حکومتی پابندی کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا، آئی جی پنجاب
ڈرونز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سرویلنس شروع کر دی گئی ہے، راؤ عبدالکریم
شہری قانون کی پابندی کریں، خلاف ورزی پر بچنا مشکل ہو گا، آئی جی پنجاب
کسی کو ریلیکس ماحول نہیں ملے گا،ضرورت کے مطابق بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں،
راؤ عبدالکریم
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کو بسنت ایس او پیز بارے بھرپور آگاہی دی گئی ہے، آئی جی پنجاب
شہریوں سے اپیل ہے محفوظ بسنت یقینی بنانے کے لئے ایس او پیز کی پابندی یقینی بنائیں،
راؤ عبدالکریم
(ڈی پی آر پنجاب پولیس)
**



